ملک کی نامور سنگر حنا ملک کی نئی نعت رسول مقبول’’نبی کانام لب پر ہو ‘‘ ریلیز

Published on November 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 846)      No Comments

نبی ﷺ کی شان اقدس میں نعت رسول مقبول پڑھنے سے بے چین روح کو سکون ملتا ہے ؛حنا ملک 
لاہور(یواین پی)ملک کی نامور سنگر حنا ملک کی نئی نعت رسول مقبول’’نبی کانام لب پر ہو ‘‘ ریلیز کر دی گئی نعتیہ کلام نسیم اختر نے لکھا جبکہ اسے رضوان اختر نے کمپوز کیا ’’نبی کانام لب پر ہو ‘‘کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں واضح رہے اس سے قبل بھی سنگر حنا ملک کی کئی نعت رسول مقبول ریلیز ہو چکی ہیں جنہیں عوام میں خوب پذیرائی ملی ان کی وجہ شہرت صوفیانہ کلام اور ہر قومی دن کے موقع کی مناسبت پہ ملی نغمہ ریلیز کرنا ہے ان کے سرائیکی گیت بھی پسند کئے جاتے ہیں ’’نبی کانام لب پر ہو ‘‘ کے ریلیز کے موقع پہ سنگر حنا ملک نے یواین پی کو بتایا کہ موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتاہے میں سمجھتی ہوں جب تک ہم نبی آخرزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعت رسول مقبول نہیں پڑھیں گے تب تک ہماری بے چین روح کو سکون نہیں مل سکتا مجھے امید ہے کہ میرے پہلے نعتیہ کلام کی طرح اس نعتیہ کلام کو بھی پسند کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog