کوئٹہ (یواین پی)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں4افراد شہید اور 19افراد زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے بس اڈے پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 4افراد شہید اور 19زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے ۔ادھر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ خود کش حملہ آور کا سر اور ٹانگیں بھی مل گئی ہیں ۔