لاہور(یواین پی)اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن پر لاہور میں کارکنوں نے تھانے کو نذرآتش کردیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کیخلاف آپریشن شروع کرنے پر لاہور سمیت ملک بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے اور تحریک لبیک کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے،شاہدرہ میں مظاہرین نے تھانے کو نذر آتش کر دیا جس سے تھانے میں موجود ریکارڈ سمیت قیمتی سامان اور کھڑی موٹرسائیکلیں جل گئیں ۔
دوسری طرف مظاہرین نے ایمبیسی لاج ہوٹل کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو گھیرے میں لے لیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر عبدالحادی اور ڈی ایس پی عارف شاہ زخمی ہو گئے،مظاہرین نے پولیس کی پانچ گاڑیاں اور ایک بس نذر آتش کردی۔