وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قیام امن برقرار رکھنے کیلئے فوج طلب

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قیام امن برقرار رکھنے کیلئے فوج کو طلب کرلیا ۔ اس بارے میں ہفتہ کی شام وزارت داخلہ سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں قیام امن کیلئے آئینی اختیارات کے تحت پاک فوج کے دستے طلب کرلیے یہ دستے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر فرائض انجام دیں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فیض آباد انٹرچینج پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں حالات میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ اسلام آباد میں قیام امن کوبحال رکھنے کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کرلی گئی ۔ دستے وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ۔ ریڈ زون کے حساس علاقے شاہراہ دستور سمیت وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہر اور شہریوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان فرائض انجام دیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog