اسلام آباد(یواین پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یو اے ای کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف کی اہم ملاقات آج ہو گی،جس میں فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یو اے ای کا دورہ مختصر کر کے گزشتہ رات وطن پہنچے ،وہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقات کریں گے جس میں اسلام آباد دھرنے سے ملک میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیض آباد دھرنا کیخلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعت کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے تھے جس سے ملک میں حالات خراب ہو گئے تھے اور بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جس پروفاقی دارالحکومت میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔