اوکاڑہ (یواین پی) بصیر پور میں دھرنا مظاہرین کے ریلوے ٹریک پر آتے ہی عملہ اور ڈرائیور ٹرین چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ اوکاڑہ میں دوسرے روز بھی تحریک لبیک کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں ، بصیر پور میں ریلوے ٹریک پر آگئے اور اسی دوران کراچی سے لاہورآنیوالی فرید ایکسپریس بھی وہاں آپہنچی لیکن مظاہرین کو ریلوے ٹریک پر دیکھ کر گاڑی رکی اور ڈرائیوروعملہ ٹرین وہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا تاہم مظاہرین نے ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔