کراچی میں تحریک لبیک کے 10 مقامات پر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے جاری،راستوں کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

کراچی (یواین پی)فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر کراچی میں تحریک لبیک کا10مقامات پردھرنااوراحتجاج جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے کراچی میں نمائش چورنگی،لانڈھی نمبر6،کورنگی ڈھائی نمبر،کورنگی 5نمبر،ٹاورجیلانی سینٹر،سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر،شاہراہ پاکستان اورسپرہائی وے پردھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ گاڑیوں کی قطاریںلگی ہوئی ہیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے اور مذہبی جماعت کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف مختلف مقامات پر دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،کراچی میں بھی نمائش چورنگی سمیت 10 مقامات پر دھرنے دینے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کیا جا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes