پیمرا کا تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد کچھ ہی دیر میں تمام نجی چینلز کی نشریات بحال کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد پیمرا نے تمام نجی چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیدیا تھا۔نجی چینلز کی نشریات بند کرنے کے بعد سوشل میڈیا سروسز بھی بند کر دی گئی تھیں جس کے باعث پاکستان میں پراکسی اور وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog