لیگی ایم این اے طاہر اقبال بھی ناراض، آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

وہاڑی(یو این پی) حکمران جماعت ن لیگ نئی مشکل کا شکار ہو گئی۔ کئی ارکان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ کئی نے جماعت کو چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ وہاڑی سے ن لیگ کے ایم این اے طاہر اقبال بھی ناراض ہو گئے۔ آئندہ الیکشن شیر کے نشان کی بجائے آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ طاہر اقبال الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی رائے شماری کے دوران قومی اسمبلی سے غیرحاضر رہے۔ پارلیمانی پارٹی کے 2 اجلاسوں میں بھی شریک نہ ہوئے، کہتے ہیں پارٹی کا ساتھ نہ دینے کی ٹھوس وجوہات ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز پہلے سرگودھا سے ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے حکومتی جماعت کو الوداع کہہ دیا تھا۔ جھنگ سے ایم این اے شیخ اکرم نے بھی نشست چھوڑنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ سبی سے ایم این اے میر دوستین ڈومکی نے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت چھوڑ دی ہے۔چند روز پہلے ن لیگ کے ایم این اے ظفر اللہ جمالی نے حکومت کے خلاف بغاوت کی اور الیکشن ایکٹ کی رائے شماری کے دوران اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ اپوزیشن کے پیش کردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کی رائے شماری کے دوران حکمران جماعت کے 28 ارکان نے حصہ نہیں لیا تھا۔ بغیر ٹھوس وجوہات غیرحاضر رہنے والے ارکان کیخلاف ن لیگ کی جانب سے تادیبی کارروائی کا بھی امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog