بھارتی اداکار کا شاہ رخ، سلمان اورعامر خان کو کھلا چیلنج

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

 


ممبئی:(یو این پی) بالی ووڈ فلموں پر اپنے بے لاگ تبصروں اور سپر اسٹارز کو برا بھلا کہنے والے کمال راشد خان ٹوئٹر پر دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو کھلا چیلنج بھی دے ڈالا ہے۔
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فلموں پر تبصرے اور سپر اسٹارز پر نامناسب الفاظ میں تنقید کرنے والے بھارتی اداکار کمال راشد خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا اور اس پر انہوں نے خودکشی کی بھی دھمکی دے ڈالی تھی تاہم اب کمال راشد خان ایک مرتبہ پھر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر متحرک ہوگئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے شاہ رخ، سلمان اورعامر خان کو نشانہ بنایا ہے۔
کمال راشد خان کے نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو آفیشل تو قرار نہیں دیا گیا لیکن اس کے باوجود ان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ، سلمان اورعامر خان نے ٹوئٹر انتظامیہ کو میرا اکاؤنٹ معطل کرنے پر مجبور کیا لیکن وہ ایسا کرکے مجھے ان کی فلموں پر تبصرہ کرنے سے نہیں روک سکتے۔ میں تبصرہ کرکے لوگوں کو ان کی بے کار فلمیں دیکھنے سے بچاتا ہوں، مجھے روکنے کے بجائے انہیں اچھی فلمیں بنانی چاہئیں۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کمال راشد خان کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے ایک ہدایت کار کو کہا ہے کہ آئندہ 2 برسوں میں فلموں کے بے وقوف ناقدین کو ختم کردوں گا۔ تو شکریہ شاہ رخ خان، دیکھتے ہیں کہ دو برسوں میں وہ ناقدین ختم ہوتے ہیں جنہیں تم بے وقوف کہتے ہو یا پھر تم خود ہی ختم ہوجاتے ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme