اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ میں نیب کی سابق ایمپلائی عالیہ رشید کی مراعات و پنشن سے متعلق کیس کی سماعت کے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے چھوٹے سے پنشن کے ایشوپرجواب مانگا تھا،اگرحکومت کے پاس کاغذ اورپرنٹر نہیں توچندہ اکٹھاکرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب کی سابق ایمپلائی عالیہ رشید کی مراعات و پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس عظمت سعید اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عالیہ رشید نے 6سال وزارت تعلیم اور 15سال نیب میں خدمات انجام دیں،وہ کرپشن کے خلاف آگاہی مہم چلارہی تھی۔
اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ 22سال کی سروس کے بعد عالیہ رشید کونوکری سے کیوں نکالا گیا؟،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا۔