ہماری عورت مضبوط ہوگی تو معاشرہ بھی مضبوط پیدا ہوگا، گائناکولوجسٹ ڈاکٹر شیبا ارم

Published on November 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

کراچی( یو این پی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سوک سینٹر کے سامنے خواتین و حضرات کے لیے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے انفرادی طور پر کام ہو رہا ہے جس میں کراچی کی مشہور و معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شیبا ارم نے میڈکل سینٹر بنانے کا بیڑہ اٹھا یا اور انہوں نے آس سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے ڈاکٹر شیبا میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر کی بنیاد رکھی ہے انہوں نے تفصیلات میں بتایا کہ کراچی میں جس طرح کے حالات میں زچگیاں ہو رہی ہیں وہ سب کے علم میں ہیں میں نے کوشش کی ہے کہ غریب لوگوں کی مدد کرنے کا واحد ذریعہ ان کی میڈیکل میں سہولیات دے کر کیا جاسکتا ہے لہذا میں نے آس سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے ڈاکٹر شیبا میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر کی بنیاد رکھی ہے جو کہ عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا میڈیکل سینٹرمیں ایمرجنسی،زچگی، کنسلٹنٹ، او پی ڈی، ایکسرے، بلڈ ٹیسٹ، فارمیسی، الٹراساؤنڈ کے ساتھ دیگر سہولیات مہیا ہونگی انہوں نے بات چیت میں نمائندہ کو بتایا کہ ماں اگر جسمانی طور پر مضبوط ہوگی تو بچے بھی توانا پیدا ہونگے اور ان توانا بچوں سے معاشرہ مضبوط بنے گا اس سلسلے میں ہمیں آگے بڑھ کر ان ماؤں کو تربیت کے ساتھ مفید مشورے دینے ہیں جن سے ہماری معاشرے میں نئی نسل جنم لے گی ہر ڈاکٹر کا فرض ہوتا ہے کہ اس کا مریض ٹھیک ہو کر اس کے لیے نہ صرف دعاگو رہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے سفیر بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں میڈیکل سینٹر میں مریضوں کے لیے نہایت کم رقم کے عوض اپنی صحت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ، میڈیکل سینٹر کاافتتاح جلد ہوگا جس میں سماجی و ثقافتی شخصیات کے دعوت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog