پسند کی شادی پر والد ، بھائی اور 2 چچوں نے مل کر نوجوان لڑکی کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

Published on November 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں اپنی پسند کی شادی کرنے کے لیے گھر سے فرار ہونے والی لڑکی کوباپ اور بھائی سمیت اپنے ہی خاندان کے افراد نے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، یہ افسوس ناک واقعہ ضلع مظفر نگر کے چھوٹے سے گاو¿ں ’دھنیدا‘ میں پیش آیا جس کے بعد تمام ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والوں میں اس کا والد، بھائی اور 2 چچا شامل ہیں۔پولیس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملزمان کے خلاف ’ریپ‘ کا مقدمہ درج کرلیاہے، بدفعلی کا نشانہ بننے والی لڑکی چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے کے لیے گھر سے فرار ہوئی تھیں۔متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ اپنے ہی خاندان کے مردوں نے اسے ’ریپ‘ کرنے کے بعد دھمکیاں بھی دیں، اورانہیں گھر تک ہی محدود کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیاگیاجہاں اس کا بیان ریکارڈ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes