چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

Published on November 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

لاہور(یواین پی)جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک ہیومن سیل پنجاب نے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے بادامی باغ کے علاقے میں رشتہ داروں کی جانب سے معمولی تنازع پر ٹانگ توڑنے اور بادامی باغ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کے واقعہ اورپولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ناروا سلوک کیخلاف سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ہیومن رائٹس سیل کے صدرمدثرچوہدری ایڈووکیٹ ، رحمان ناصر ، عمیر جاوید ، غلام مجتبیٰ ، چودھری نعمان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں نے معمولی تنازع پر 58سالہ شخص ظہیر الدین کی ٹانگ توڑ دی ، میڈیکل رپورٹ آنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ہے جبکہ متاثرہ شخص انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہاہے ، انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اس وقت پولیس سٹیٹ بن چکا ہے ۔جہاں پولیس مظلوموں کی داد رسی کرنے کی بجائے انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے ہراساں کرتی ہے ۔ہم پولیس کے ایسے رویے کی پر زو ر مذمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں اور مظلوم معمر شخص ظہیر الدین کیلئے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme