پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی پر ایک جدہ کے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب

Published on November 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

جدہ رپورٹ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پی پی پی کی گولڈن جوبلی پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پی پی پی اور دیگر جماعتوں جماعت اسلامی۔اے این ۔پی۔پاکستان مسلم لیگ ن ۔مسلم لیگ ق۔ بزنس کمیونٹی ۔کشمیر کمیٹی ۔کے نمائندوں نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے صدر ریاض بخاری نے اپنے خطاب میں ذولفقار بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پی پی پی کی جمہوری جدوجہد پر روشنی ڈالی ۔پی پی پی کے نائب صدر ملک جاوید نے شہید بے نظیر بھٹو ۔کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو اور آصف علی ذرداری کے سیاسی بصیرت کو سلام پیش کیا اور وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کی چاروں صوبوں میں عوام کیلئے اپنی قربانیاں دے رہے ہیں وہ د دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر حکومت میں آکر عوام کی خدمت کرینگے پی پی پی میڈل ایسٹ کے کوآرڈینیٹر اور صحافی محمد اسد اکرم ے کہا کہ ملک نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی طور پر بھی کمزور ہے ملک کو بیرونی دنیا میں عزت کیلئے صرف پی پی پی کی قیادت ہی کام کرسکتی ہے وہ ذولفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے پہلی اسلامی کانفرنس منعقد کرکے تمام اسلامی دنیا کو متحد کیا سے اے این پی کے صدر نوشیرواں خٹک نے کہا چالیس قبل ذولفقار علی بھٹو نے کہا تھا جعلی مولوی اور اسٹیبلشمنٹ کا اتحاد اس ملک کیلئے نقصان دہ اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔تقریب سے صحافی مسرت خلیل۔خالد گجر۔تصور چوہدری ۔۔نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں عشائیہ سے قبل پی پی پی کی پچاسویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme