ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

Published on December 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,122)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) ملک بھر میں عیدد میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے اور اس حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔وفاقی دارلحکومت میں 31 جبکہ تمام صوبوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تمام مسلمانوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کیں جبکہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔نبی پاک ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو برقی قمقمو ں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ملک بھر میں عید میلادالبنی ﷺکے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم رسول ﷺکے اسوہ حسنہ سے رہ نمائی لے کر امن اور بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں تفرقہ پھیلانے، نفاق پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کی پاس داری کرنے کی بھی اپیل کی۔
بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلسے جلسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے مرکزی جلوسوں کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے بچنے کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ کے شہروں کراچی، حیدر آباد، سکھر میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے۔ اس کے علاوہ اور بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بھی صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy