اسوہ رسول ؐ پر صحیح معنوں میں عمل کیے بغیر بہترین اسلامی معاشرے کا قیام اور رواداری ممکن نہیں ،علیم خان

Published on December 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے یوا ین پی سے کہا ہے کہ اسوہ رسول ؐ پر صحیح معنوں میں عمل کیے بغیر بہترین اسلامی معاشرے کا قیام اور رواداری ممکن نہیں ،ہمارے پیارے نبی ؐ نے اسلام کے آفاقی اصولوں پر سب سے پہلے خود عمل کر کے دکھایا اور ثابت کیا کہ اسلام دنیا کا سب سے عظیم ، عملی اور امن کا مذہب ہے عبدالعلیم خان نے 12ربیع الاول کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا با سعادت دن ختم نبوت کے خلاف سازش کرنے والوں کے مد مقابل ڈٹے رہنے کا دن ہے ہم سب کو نبی آخر الزماں ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کرنا چاہیے اور بھائی چارے پر مبنی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پیارے نبی ؐ کے ارشادات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں جن میں گھر کے ہر فرد سے لے کر معاشرے کے ہر رکن تک کیلئے رہنمائی موجودہے آج چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی عالمی اقدار کا تعین رسالت مآب ؐ کی روشن تعلیمات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مفکرین اُن کی افکار کو ہی مینار نور سمجھتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ آپ سرکار ؐ کے غلاموں کے بنائے قوانین آج مغربی معاشرے کی رہنمائی کا فریضہ اداکر رہے ہیں آج ہمیں اسوہ رسول ؐ کی روشنی میں محبت ، پیار ، بھائی چارے ،رواداری اور درگزر کے رویوں کو فروغ دینا ہو گا پاکستان اللہ کا احسان اور نبی پاک ؐ کی رحمت کا نتیجہ ہے سو پاکستان عالموں کے رب اور عالموں کے لئے رحمت سب کو اپنے دائرہ آغوش میں لیتاہے ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایسے نبی ؐ کے اُمتی ہیں جو بد ترین دشمنوں کو بھی معاف فرما دیا کرتے تھے آپ ؐ بڑی سے بڑی غلطیوں پر نہ صرف درگزر فرماتے بلکہ اپنے عہد کے گناہگاروں کی بخشش کیلئے دعا بھی فرمایا کرتے تھے ،پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے یہاں مل کر رہنا ہے اور آنے والی نسلوں کو ایک نیا اور اسلامی پاکستان سپرد کرنا ہے جس نے قیامت کی صبح تک اقوام عالم کے ماتھے پر روشن آفتاب بن کر چمکتے رہنا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog