لاہور(یواین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا ہے ۔یواین پی“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ پی ایس ایل کے تیسر ے ایڈیشن کے میچز متحدہ عرب امارات اورپاکستان میں ہوں گے اس ایڈیشن میں کوئی بھی میچ ابوظبی میں نہیں کھیلاجائےگا۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 22 فروری اورفائنل 25 مارچ کوہوگا۔