واشنگٹن (یواین پی)امریکی وزیردفاع مشرق وسطیٰ،مغربی افریقااورجنوبی ایشیاکے5روزہ دورے پرروانہ ہو گئے ،پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس 4دسمبرکوپاکستان کادورہ کریں گے،امریکی وزیر دفاع اردن اور پھر پاکستان آئیں گے،امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پہلے مرحلے میں مصر پہنچیں گے۔پینٹا گون کے کا کہناہے کہ امریکی وزیردفاع کی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے،جیمز میٹس دورے کے آخری مرحلے میں کویت جائیں گے۔