لاہور (یو این پی )فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ فلموں کیساتھ ساتھ ڈراموں میں نئے اور منفرد کردار چیلنج سمجھ کر کرتی ہوں ،ان دنوں الفلا ح تھیٹر لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہوں اور کامیابیا ں سمیٹ رہی ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این پی سے با تیں کر تے ہوے کیا۔ ان کا کہنا تھا فلم ،،جیو سر اٹھا کے،، اور ٹی وی سیریل ،،رسمیں ،،کے بعد بہت سے پروجیکٹ کی آفر ہورہی ہے مگر معیاری کام کو ہی ترجیع دے رہی ہوں ،2017 میرے لئے فلم ۔ٹی وی اور اسٹیج میں بہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔ ماہ نور نے مزید کہا کہ محنت اور لگن ایک دن ضرور رنگ لاتی ہے ،اور آج میں جس مقام پر ہو ں یہ سب میری محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے۔