پشاور،بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Published on December 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 736)      No Comments

پشاور(یوا ین پی)سیکیورٹی فورسز نے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پشاور میں گزشتہ ماہ سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں پولیس افسران کو نشانہ بنایا گیا جب کہ گزشتہ روز بھی زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 11 افراد شہید ہوئے۔شہر میں دہشت گردی کی پے درپے کارروائیوں کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے و الے اداروں کے اہلکاروں سمیت پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن میں درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔برآمد شدہ اسلحہ میں تین مختلف اقسام کی بندوقیں، شارٹ مشین گن، پستولیں اور درجنوں کارتوس شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسلحہ کی نوعیت اور اس کے مقاصد جاننے کے لیے بھی تفتیش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题