امریکا،یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی، ایشیا میں اضافہ

Published on December 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

نیویارک (یوا ین پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی آئی ہے جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک سپاٹ مارکیٹ میں وقفے کے بعد سونے کے نرخ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1292.70 ڈالر فی اونس رہے جبکہ پلاڈیم کا نرخ فروری 2001ء کے بعد پہلی بار ایک ہزار ڈالرکی سطح پار کرتے ہوئے 1,028 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ لندن میں سپاٹ سونا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1284.16 ڈالر فی اونس رہا جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کے لئے سودے 11.80 ڈالر کمی کے ساتھ 1283.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سنگاپور سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1295.92 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1295.50 ڈالر فی اونس میں طے پائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog