دہشت گردی کا مسئلہ جیل خانہ جات کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے ملک شوکت فیروز

Published on January 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

\"3\"
وہاڑی( یواین پی)ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مسئلہ جیل خانہ جات کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اس خطرہ سے نبرد آزما ہونے کے لیے جیل افسران اور عملہ کی جدید خطوط پر تربیت کی جار ہی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں 11ویں تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ،ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، چودھری زاہد اقبال ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد اقبال انجم ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ، سپرنٹنڈنٹ ڈسترکٹ جیل وہاڑی چودھری محمد اشرف ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس عبدالصبور سکھیرا اور محمد یونس شاہدکے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک شوکت فیروز نے خطاب کرعتے ہوئے کہا کہ جیل عملہ کو کسی بھی ہنگامی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہر طرح کی مہارت میں تاک کیا جارہا ہے انہیں مارشل آرٹس کی تربیت کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور رینجرز سے جدید اسلحہ کے استعمال کی تربیت بھی دلائی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ساہیوال میں محکمہ جیل خانہ جات کا کالج جلد قائم کیا جا رہا ہے جہاں افسران اور عملہ کی دور ہاضر کے چیلنجز کے مطابق جدید خطوط پر تربیت کی جائیگی انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں عملہ اور قیدیوں کے بہترین نظم وضبط کے حوالہ سے اسے صوبہ بھر کی بہترین جیل قرار دیا۔11ویں تربیتی کورس میں شریک عملہ کے ارکان اورتربیت دینے والے افسرانکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا کہ اس وقت ہمیں اپنے اندر چھپے نادیدہ دشمن کا جانناضروری ہے ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم ملک دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے کی بجائے متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے مثبت انداز میں کام کرے تو مسائل پر جلد قابو پانا ممکن ہے تقریب کے آخر میں تربیت حاصل کرنے والوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر ہتھیاروں اور ہتھیاروں سے ہنگامی ناگہانی صورتحال میں دفاع اور حملہ کا عملی مظاہرہ کیا ۔دوران تربیت اچھی کارکردگی کے حامل شرکاء میں ڈی آئی جی ملک شوکت فیروز، ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے انعامات تقسیم کئے اور تربیت دینے والے افسران انچارج ریجنل ٹریننگ سنٹر وہاڑی محمد یونس شاہ ، انسپکٹرعبدالقدوس، انسپکٹرصابراور وقاص کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی چودھری محمد اشرف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes