پی ٹی آئی کی اورنج لائن کیخلاف عدالتی کارروائی سے عوام پریشان ہوئے؛شہباز شریف

Published on December 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

 

لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیرتعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔یونی ویژن نیوز کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ کا بہترین انتظام کیا جائے اور منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل ہونا چاہئے اور تمام کام انتہائی معیاری ہونے چاہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہسپتال کے لئے بھرتی ہونے والے نرسنگ عملے نے بھی ملاقات کی۔ عملے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہے، دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، یہ ہسپتال ایک نئے نظام کے تحت بنایا جا رہا ہے، ہسپتال میں گردے اور جگر کے امراض میں مبتلاء افراد کو علاج کی جدید سہولتیں ملیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog