فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اورچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی ہدایت پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل ہزاروں علماء کرام ومشائخ عظام ،ان کے خلفاء،مریدین اورعقیدت مندان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے ہزاروں سماجی کارکنان اوربین المذاہب امن اتحاد پاکستان میں شامل مذاہب عالم کی نمایاں شخصیات اوران عقیدت محبت رکھنے والوں کی اکثریت نے پاکستان بھر میں سیاسی پارٹیوں بالخصوص ن لیگ سے مکمل اظہار لاتعلقی کااظہار کردیا ہے،کرپٹ ،غداراورگستاخ عناصرکے خاتمے اوران کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے سے نیک اورمخلص قیادت کوآگے لایا جاسکتاہے ۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے پاکستان بھرسے بذریعہ آن لائن اورکورئیرموصول ہونیوالی رپورٹس پرکیا۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کیمطابق لاہور ،کراچی،لیاقت پورضلع رحیم یار خان،گجرات،شیخوپورہ ،سیالکوٹ ،فیصل آباد ،پاکپتن شریف ،ملتان شریف ،سرگودھا،صادق آباد ،گوجرانوالہ،ساہیوال ،اوکاڑہ سمیت مزید کئی شہروں میں ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں سے اظہار لاتعلقی کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ۔عوام اگر چاہتی ہے کہ ملک میں ترقی اورخوشحالی آئے تو پھر ملک وملت کونقصان پہنچانے والے عناصرکابائیکاٹ کرناپڑیگا،یہی کامیابی کاراستہ ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ نے ملکی سلامتی کے اہم اداروں سے یہ مطالبہ بھی کیاکہ نیب،سپریم کورٹ اورپاکستان آرمی ایسے عناصرکیخلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے جلد ازجلد انہیں سزائیں دینے میں اپنا کرداراداکرے۔
PAKISTANI AWAM KO TMAM SIASI PARTION SAY IZHAR E LA TAALQAI KARNI CHAHEYA………TA K IN CORRUPT ,GUSTAKH AUR GHADAR LOGOON SAY JAN CHOTAY