نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز پرآج سماعت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔
احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمات پر سماعت ہو گی جس میں ایون فیلڈ پراپرٹی، فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں ملک طیب مختار اور عمردراز کی گواہی ریکارڈ کی جائیگی۔ سابق وزیر اعظم کی استدعا پر عدالت نے گزشتہ پیشی پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ملتوی کر دی تھی۔ عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ بھی محفوظ فیصلہ آج سنائے گا۔سابق وزیر اعظم نے ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی ہے جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات اور ان کے خلاف اپیل کو چیمبر میں سماعت کے بعد مسترد کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes