فلم جلد ریلیز کی جائے گی یہ فلم زوال پذیر فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگی اداکار قاسم شاکر
بورے والا (یو این پی) مصنف و ہدایت کار شاہد مہربان کی پنجابی فلم ’’رب وارث ‘‘ کی عکسبندی اور ڈبنگ مکمل ہوگئی اب اس پنجابی فلم کا ’’ رب وارث ‘‘ ہوگا ہندو پنڈت کا کردار میرے لئے ایک چیلنج تھایہی وجہ ہے کہ میں نے یہ کرداربڑی محنت اور جانفشانی سے کیا میرے پرستار مجھے نئے کردار میں سراہیں گے ان خیالات کا اظہارسینئر اداکار قاسم شاکر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے مزید بتایا کہ آج کی فلم انڈسٹری نئے اداکاروں کے گرد گھوم رہی ہے فلم کے ڈائریکٹر نئے اور پرانے ستاروں کے جھرمٹ میں ایک شاہکار فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے پنجابی فلم ’’رب وارث ‘‘ زوال پذیر فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگی’’ رب وارث‘‘ بہت جلدنمائش کے لئے پیش کی جائے گی