اسلام آباد ہائیکورٹ،نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد،احتساب عدالت کو ٹرائل جاری رکھنے کا حکم

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیںاور احتساب عدالت کو ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن نے نیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں موقف اختیار کر رکھا تھا کہ نیب ریفرنسز میں ایک جیسے الزامات اور زیادہ تر گواہ میں مشترکہ ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ نیب ریفرنسز کو یکجا کیا جائے،جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایون فیلڈ،عزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزیکجاکرنے کی استدعاکی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog