نیب ریفرنسز،احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع ،نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیش

Published on December 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت دوبارہ شروع ہو گئی، مقدمات کی سماعت نیب کورٹ کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں،نیب کی ٹیم اور استغاثہ گواہ محمد طیب بھی عدالت میں موجود ہیں،نوازشریف کے وکیل خارجہ حارث اور ان کے معاون پیش ہوئے جبکہ سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ عدالت میں پونے 3بجے پیش ہو گئے۔
قبل ازیں دوران سماعت احتساب عدالت نے جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں؟،اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نواز پونے 3 بجے تک پہنچ جائیں گے۔
عدالت نے کہا کہ بہترہوگا ملزمان کی موجودگی میں گواہ کابیان قلمبندہو،گواہ موجودہے،بیان ریکارڈکرلیتے ہیں،استغاثہ کے گواہ محمدطیب نے بیان ریکارڈ کراناشروع کردیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog