ہارون آباد(یواین پی)علاقہ ہارون آباد میں خشک سالی کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ موسم میں کسی قسم کی بارش نہ ہونے کے باعث خشک سردی کی لہر نے انسانوں ،حیوانات اور فصلات کو یکساں شدت اور تکالیف و مسائل سے گزرنا پڑرہا ہے خشک سردی کی وجہ سے انسانوں بالخصوص بچے اور بوڑھے گلے ،کھانسی اور نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں کثرت سے مبتلا ہورہے ہیں جبکہ حیوانات بھی بیماریوں کا شکار ہیں گندم کی فصل بھی خشک سردی سے شدید متاثر ہو رہی ہے رات کے وقت پڑنے والے کہر سے انسانوں ،حیوانوں اور فصلات کو مسائل سے دوچار ہونے کی وجہ لوگوں نے نماز جمعتہ المبارک کے بعد باران رحمت کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور اللہ تعالی سے باران رحمت کی گڑگڑا کر دعائیں کرتے ہوئے اللہ تعالی سے خصوصی رحمت و فضل کرم کی التجا کی ۔