انقرہ(یو این پی)ترک صدر طیب اردگان نے اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرنے کے لئے اسلامی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس 13 دسمبر کو استنبول میں طلب کر لیا۔ اجلاس فلسطین اور اردن کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس میں اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی سے متعلق غور کیا جائے گا۔ واضح رہے امریکی اعلی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ بدھ کے روز یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیں گے۔ وہ وزارت خارجہ کو حکم دیں گے کہ وہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیں۔