لاہور(یو این پی) قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف نے تباہ کن بولنگ کی۔ عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر نے واپڈا کی جانب سے کھیلتے ہوئے کے آر ایل کیخلاف پینتالیس رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم واپڈا ایک اننگز اور سات رنز سے کامیاب رہی۔