سرگودھا(یو این پی) پیر حمید الدین سیالوی اور قاسم سیالوی نےمسلم لیگ(ن) اور پنجاب حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر غلط بیانی سے کام لیا، ناراض لیگی رہنماﺅں کے استعفوں کی تعداد میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ ہو گا، 10 دسمبر کو دھوبی گاٹ جلسے کے بعد ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور اسے جلسے میں ناراض لیگی رہنماء استعفے بھی دیں گے۔ سرگودھا میں قاسم سیالوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر قاسم سیالوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ 3 ایام میں لینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ لیگی رہنماء استعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولے جا رہے ہیں۔ اب ہم مسلم لیگ (ن) سے مکمل اظہار لاتعلقی کرتے ہیں، ہمار ے پاس کئی لیگی رہنماﺅں کے استعفے موجود ہیں اور ان کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا۔ فیصل آباد دھوبی گھاٹ کے 10 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں تمام اراکین اسمبلی استعفے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی جبکہ ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ ہماری ڈیل ہو گئی ہے۔ پیر قاسم سیالوی نے دھوبی گاٹ جلسے کے بعد قادیانیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا، ان کا کہنا تھا احتجاج دھوبی گھاٹ سے شروع ہو کر آگے تک جائے گا۔ آئینی ترمیم کے ذمہ داروں کو سزا دینے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، اب ہم پیچھے ہٹانے والے نہیں چاہئے ہمیں جیل بھیج دیا جائے۔