جدہ رپورٹ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور صدر بزنس کمیونٹی سعودی عرب کی ہردلعزیز شخصیت چوھدری محمد افضل جٹ نے چوہدری مختار رانجھا کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ریسٹورانٹ میں الوداعیہ عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں سعودی عرب کی سیاسی، وسماجی اور بزنس کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں چوہدری اعظم ۔چوہدری جعفر ۔معروف بزنس مین چوہدری محمد منیر سندھو ۔مسعود احمد پوری ۔نور ارائین ۔سید ریاض حسین بخاری۔ چوھدری خالد چاھل۔ چوھدری عبدالخالق جٹ ۔چوہدری مہدی وڑائچ ۔چوھدری خالد چیمہ۔ زکیر احمد بھٹی ۔چوھدری ساجد بل ۔چوھدری افضل گوندل۔ چوھدری عنایت جاڑا ۔چوھدری وحید ۔ملک حمایت علی۔ مہر احمد بخش ۔انثار مغل ۔ احمد بشیر ۔فرخ رشید ۔میاں اسماعیل کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں دوستوں نے شرکت کی دوستوں نے چوھدری مختار رانجھا کی سعودی عرب میں پنتیس سالہ خدمات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چوھدری مختار کیلئے پاکستان میں باقی زندگی بھی بھر پور گزارنے کیلئے دعا کی ۔