اسٹیج ڈرامہ” اسٹیشن ” آغاز سے انجام تک شائقین کو محو حیرت وتجسس میں رکھے گا۔زاہد شاہ

Published on December 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

کراچی (یواین پی)معروف پروڈیوسر ،ہدایتکارو رائٹرزاہد شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تھیٹر کے زریعے معاشرتی برائیوں کو اجاگر کیا جارہاہے ،وقت آگیاہے کہ پاکستان میں تھیٹروں کے زریعے معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے ، زیڈبی آرٹ کی نئی پیشکش” اسٹیشن “ڈرامہ مکمل طور پر فیملی ڈرامہ ثابت ہوگا جو اپنے آغاز سے انجام تک شائقین کو محو حیرت وتجسس میں رکھے گا۔اور اپنے دیکھنے والوں کو مجبور کردیگا کہ اس ڈرامے کو بار بار دیکھا جائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں اسٹیشن ڈرامہ کی تیاریوں کے سلسلے میں صحافیوں اور ساتھی فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ تھیٹر کی بہت سے اقسام ہیں پران میں بہتری لانے کے لیے حکومتی سرپرستی کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ شائقین تھیٹر میں جدت دیکھنا چاہتے ہیں جو حکومتی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عوام روایتی تھیٹروں اور ان میں چلنے والی بے ہودہ جگتوں سے بے زار ہوچکے ہیں۔تاریخ گواہ ہے زیڈبی آرٹ اپنے شائقین تھیٹرکے لیے رنگا رنگ ایونٹ کرواتا رہتاہے اور اس سلسلے میں دور حاضرکے جدیدتقاضوں کے مطابق تھیٹرمتعارف کروانے کی مکمل کوششیں کرتا رہتاہے ۔زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس نئی نسل فنون لطیفہ کے اس اہم حصے سے واقف نہیں ہے اس کے لیے ہمیں کہانیوں اور معاشرے کے درمیان روابط پیداکرنے ہونگے ،جب ڈرامے کا موضوع معاشرے کی عکاسی کریگاتودیکھنے والے اسے خود ہی عوامی تھیٹرکا درجہ دے دیں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں شائقین کواصلاحی ڈراموں کے زریعے تھیٹروں میں واپس لانا ہوگا خانہ پری کے ڈرامے تو پینا فلیکس سے ہی واضح ہوجاتے ہیں کہ اس دیئے میں کتنی جان ہے کیونکہ ایسے ڈراموں میں دو دن چلنے کا تیل بھی نہیں ہوتابس جلتے ہی بجھنا شروع ہوجاتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ تھیٹر شائقین مزید مایوسیوں کی دلدل میں چلے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题