خداکاشکرہے کہ مجھے محنت اورپرفارمنس کی بدولت سٹیج ڈراموں میں بہت عزت ملی:انٹر ویو
لاہور(یوا ین پی)اداکارہ بے بی جان نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ تھیٹرمیں اداکاری کے بعدبڑی سکرین پربھی اپنے فن کالوہا منواناچاہتی ہوں ،نیاٹیلنٹ فلمی صنعت کی ترقی کاباعث بنے گا۔یو این پی کے مطابق بے بی جان کاکہناتھاکہ میں نے اپنے کیریئر کاآغازاسٹیج ڈراموں سے کیاتھاپنجاب کے مختلف تھیٹرزمیں اپنے فن کے جلوے دکھارہی ہوں ،اور خداکاشکرہے کہ مجھے محنت اورپرفارمنس کی بدولت سٹیج ڈراموں میں بہت عزت ملی۔انکاکہناتھامجھے فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں بہت جلدبڑی سکرین پرنمودارہونگی،تھیٹرمیں معاوضہ اچھامل جاتاہے اس لئے ابتدا میں سٹیج ڈراموں کوترجیح دی، میں لاہورکے علاو ہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ڈرامے کرچکی ہوں۔