لاہور(یواین پی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر عدالتی فیصلے کو عوام کی فتح اور سیاسی مخالفین کی شکست قرار دیدیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اورنج ٹرین منصوبہ روکنے کیلئے پورا زور لگایا لیکن عدالت نے ہمارے منصوبے کی تائید کی جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو عام آدمی کا بالکل خیال نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے پوری کوشش کی کہ اورنج لائن منصوبہ بند کرا دیا جائے۔ اورنج لائن منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عوام کی مجرم ہے۔ عمران خان عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔ جو بھی اچھا کام کرے اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ 22 ماہ کی تاخیر پر عوام عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔