لندن(یوا ین پی) بیگم کلثوم نواز کا ہسپتال میں چیک اپ ہوا۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف بھی اہلیہ کے چیک اپ کے دوران ہسپتال میں موجود رہے۔ ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کی کیموتھراپی کے بعد مختلف ٹیسٹ لیے۔مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ والدہ کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لایا گیا ہے۔ طبی معائنہ تیسری کیموتھراپی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے پی ای ٹی، سی ٹی اور گیلیم سکین کیے جائیں گے۔