جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی یواین پی ) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے پاکستان ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جدہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ۔مفت میڈیکل کیمپ جسکا انعقاد پاکستان قونصلیٹ جدہ میں منعقد ہوا ۔مفت میڈیکل کیمپ کا سلسلہ پاکستانی ڈاکٹرز اور مخیر کمیونٹی حضرات کے تعاون سے کئی سال سے جاری ہے ۔جہاں پاکستانی ماہر ڈاکٹرز نے ایک مرتبہ بھر پور انداز میں شرکت کرکے ضرورت مند پاکستانیوں کو نہ صرف طبی مشورے دیتے ہیں بلکہ دوائیاں بھی فراہم کرتے ہیں کیمپ میں الٹرا ساؤنڈ ۔۔ایکسرے وغیرہ کی سہولیات بھی موجود ہوتی ہیں ۔گرانڈ میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سفیر پاکستان نے کیمپ کا دورہ کیا جہاں سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور دیگر ڈاکٹرز نے انکا استقبال کرتے ہوئے پورے کیمپ کا دورہ کرایا۔سفیر پاکستان کے ہمراہ ویلفئر قونصل باسط مسعود عباسی۔نجیب اللہ خان ۔قونصل پریس ارشد منیر تھے۔،پاکستان جرنلسٹ فورم کےجدہ کے چیئرمین امیر محمد خان کی قیادت میں ۔اکرم اسد ۔جمیل راٹھور ۔سید مسرت خلیل ۔لیاقت انجم ۔زکیر احمد بھٹی اورخالد نواز چیمہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سفیر پاکستانسوسائٹی میں ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور انکی خدمات کی تعریف کی ۔اس موقع پر علاج کیلئے آنے والے مرد اور عورتوں کی بڑی تعداد نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ وہ ہمیشہ اس کیمپ کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں سفیر نے ڈاکٹر خلیل سے کہا وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں کسی بھی مدد کی صورت میں پاکستانی سفارت خانہ انکی بھر پور مدد کرے گا۔