ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی، انضمام الحق

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

لاہور (یوا ین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ نیا فارمیٹ ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی۔تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز نے بھی ٹی ٹین کی حمایت میں آواز بلند کردی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لیگ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹین نیا فارمیٹ اور فائدہ مند ہے، اس ایونٹ کے انعقاد سے کرکٹ اب اور بھی تیز ہوجائے گی۔انضمام نے مزید کہا کہ لاہور کے بعد کراچی میں بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا کرکٹ کی بحالی کیلئے خوش آئند ہے۔علاوہ ازیں سابق کرکٹر جلال الدین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کرکٹ کا مستقبل ہے، پاکستان میں کرکٹ مزید آگے کی طرف بڑھ رہی ہے، بہت جلد ٹی ٹین دنیا بھر میں بھی مقبول ہوجائےگی۔یاد رہے کہ چھکے چوکوں سے سجی ٹی ٹین لیگ جمعرات سے شارجہ میں شروع ہوگی۔ٹی ٹین کرکٹ کی ایک نئی جدت ہے اور ہر نئی تبدیلی کی پہلے مخالفت ہوتی ہے لیکن ٹی ٹین اتنی مقبول ہوگی کہ لوگوں کے خیالات بدل دے گی۔سال1971 میں ون ڈے کرکٹ آئی تو اس کی بھی مخالفت ہوئی۔ لیکن چار سال میں ون ڈے کرکٹ اتنی مقبول ہوگئی کہ اس کا ورلڈ کپ کروایا گیا۔2005 میں جب پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل ہوا تو بھارت سمیت کئی ملکوں نے اس کو رد کردیا تھا۔ایک سال بعد بھارت ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا پہلا چیمپئین بنا۔ اب بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین اور مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوتی ہے۔ ہر ملک ٹی ٹوئنٹی کی لیگ سے نہ صرف پیسہ کماتا ہے بلکہ اسے نئے کھلاڑی بھی مل رہے ہیں، ٹی ٹین کو بھی کرکٹ نہ سمجھنے والے اس کی اہمیت اور مقبولیت نہیں جانتے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog