انوشکا اور کوہلی کے بیاہ کی تیاریاں مکمل، شادی کی تقریب آج ہو گی

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

ممبئی(یو این پی) انوشکا اور کوہلی کے بیاہ کی تیاریاں مکمل، شادی کی تقریب آج ہو گی۔ شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتے داروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا مطابق کوہلی اور انوشکا نے اپنی شادی میں سچن ٹنڈولکر اور یووراج سنگھ کو مدعو کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم اس وقت سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اسی لیے کوہلی نے صرف یووراج اور ٹنڈولکر کو ہی اپنی شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ویرات کوہلی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ شادی میں صرف ویرات کے بچپن کے دوستوں اور چند فیملی ممبرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes