فیصل آباد (یوا ین پی) خزاں میں استعفوں کی بہار کا امکان بڑھ گیا، دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں مذہبی جماعتوں کے جلسے کی تیاریاں عروج پر، ضلعی انتظامیہ نے ختم نبوت کانفرنس کی مشروط اجازت دیدی، نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئیں اور اسٹیج بھی تیار ہو گیا۔ کانفرنس کے حوالے سے شہر بھر میں بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ جلسے میں ملک بھر سے علما اور مشائخ سمیت متعدد گدی نشین حضرات شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفی کا بھرپور مطالبہ بھی کیا جائے گا۔