ختم نبوت ﷺ کانفرنس، ن لیگ کے 2 ایم این ایز ، 3 ایم پی ایز اور 30 چیئرمینوں کا استعفوں کا اعلان

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے 2 ایم این ایز ، 3 ایم پی ایز اور 30 چیئرمینوں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی زیر صدارت فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس جاری ہے جس میں لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی شریک ہیں اور اپنے استعفوں کا باری باری اعلان کر رہے ہیں۔ ختم نبوت کانفرنس کے دوران اب تک ن لیگ کے 2 ایم این ایز غلام بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر نثار جٹ اپنے استعفے دے چکے ہیں۔
علاوہ ازیں ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے بھی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہزار سیٹیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں’ یہ میرے لیے بڑی سعادت ہے، ختم نبوت کیلئے میں اپنی جان ، مال اور ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہوں‘۔ ارکان پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ خان اور محمد خان بلوچ نے بھی کانفرنس کے دوران استعفوں کا اعلان کیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا جو کہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، کی طرف سے ارشد قمر گرواہ صدر مسلم لیگ ن علماءونگ پنجاب اور ملک عاصم شہزاد سمیت 30 یونین کونسلز کے چیئرمینوں کے استعفوں کا اعلان کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme