ختم نبوت ﷺ کانفرنس ، رانا ثناءاللہ نے استعفیٰ نہ دیا تو اگلا پڑاﺅ لاہور میں ہوگا، اعلامیہ جاری

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) پیر آف سیال شریف کی زیر صدارت ختم نبوت ﷺ کانفرنس فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں اختتام پذیر ہوگئی ہے، کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ لیا تو وہ اگلا پڑاﺅ لاہور میں ڈالیں گے۔فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں پیر آف سیال شریف کی زیر قیادت جلسہ اختتام پذیر ہوگیا ہے،جلسے کے اختتام میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے کا مطالبہ دھرایا گیا ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے وزیر قانون کا استعفیٰ نہ لیا تو اگلی کانفرنس لاہور میں منعقد کی جائے گی جس میں پنجاب بھر سے لوگ شریک ہوں گے جبکہ مزید ممبران اسمبلی اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق15سے زائد ممبران اسمبلی لاہور کی کانفرنس میں استعفے دیں گے اور کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme