اداکارہ صوبیہ خان سے ساتھی فنکاروں کا بائیکاٹ کرنے پر غور

Published on December 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

اداکارہ صوبیہ خان سے ساتھی فنکاروں کا بائیکاٹ کرنے پر غور
لاہور (یو این پی)اداکارہ صوبیہ خان سے ساتھی فنکاروں کا بائیکاٹ کرنے پر غور۔ذرائع کے مطابق لاہور کے تماثیل نئے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ،،مورتاں،،میں ریہرسل کے دوران کسی بات پر صوبیہ خان اور کامیڈی کنگ نسیم وکی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر نسیم وکی انتہائی غصہ میں آگئے اور صوبیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کھری کھری سنادی اور کہا کہ اگر کوئی بھی فنکارہ اسٹیج پر آگے جانا چاہتی ہے تو اس کیلئے ان کو چاہے او اپنا کام بہتر کریں اور ان کو اپنے رویہ کو بہتر اور سینئر کا احترام کرنا ہوگا ،ورنہ وہ ساری عمر صرف ڈنگ ٹپاؤ کام ہی کریں گی ،نسیم وکی کے شدید غصے میں آنے پر وہاں موجود فنکاروں نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کروا دیا ۔اداکارہ صوبیہ خان اس سے پہلے سینئر اداکارہ میگھا،زارا اکبر ،نرمل شاہ ،نائلہ رضا،جیا بٹ اور لائبہ بنگش سے بھی بدتمیزی کر چکی ہیں اور حال ہی میں لندن میں میگھا سے بے عزت بھی ہو چکی ہے ،اب تمام فنکار اداکارہ صوبیہ خان کے غلط رویے کے باعث اس کا بائیکاٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes