فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر پاکستا ن سمیت دنیا کے کئی ممالک میں محافل میلادالنبیﷺ کاشاندارانعقادکیاگیا ،بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ نے کہاکہ وجہ تخلیق کائنات،مختار کائنات ،سیدالانبیاء ،خاتم النبین حضورسیدکل عالمین ﷺ کامیلادمنانے والے ہی تو امت مصطفی ﷺ ہیں،میلادمصطفی ﷺ منانے کاسلسلہ توازل سے شروع ہواہے اورتاابدپوری شان وشوکت کیساتھ جاری وساری رہیگا۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں صاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی کی زیر صدارت عظیم الشان محفل میلادپاک کاانعقاد ہوا،اس محفل پاک کااہتمام تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینیٹر پیر طریقت احسان الحق ساجد نقشبندی نے کیا۔ضلع رحیم یارخان میں ضلعی کوارڈینیٹر پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی کی زیر صدارت عظیم الشان محفل میلادالنبیﷺ کاانعقاد ہوا،اس محفل پاک میں شرکائے محفل نے اپنے مرشدکے حکم پر لبیک کہتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں سے لاتعلقی کابھی اعلان کردیا۔انڈیا کے شہر حیدرآبادمیں نیشنل کوارڈینیٹر انجینئرمحمد عمران نقشبندی کی زیر صدارت عظیم الشان محفل میلادالنبیﷺ کاانعقادہوا،محفل پاک سے پہلے عظیم الشان میلادالنبیﷺ جلوس بھی نکالاگیا،شرکائے جلوس کیلئے چائے کاخصوصی اہتمام کیاگیا،لاہور کے علاقے مراکہ گاؤں میں پیر محمد رمضان نقشبندی کی زیر صدارت عظیم الشان میلادالنبیﷺ محفل پاک کااہتمام ہوا،فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان پیر لیاقت علی نقشبندی کی زیرصدارت عظیم الشان محفل میلادپاک کاانعقاد ہوا،لاہور میں صوبائی کوارڈینیٹر پیر محمد افتخارنقشبندی کی زیرصدارت عظیم الشان محفل میلادالنبیﷺ کاانعقادہوا،لاہور میں ہی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے رکن پیر خالدحنیف نقشبندی کی زیر صدارت عظیم الشان محفل میلادپاک کاانعقاد ہوا،ضلع سیالکوٹ میں امیر حلقہ محمد اشرف نقشبندی کے زیرصدارت وزیر قیادت عظیم میلادالنبیﷺ جلوس بھی نکالاگیا ،جس میں مذاہب عالم (ہندو،سکھ،عیسائی ودیگر)کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی اوربعد میں محفل میلادالنبیﷺ کاشاندارانعقادکیاگیا ،محفل پاک میں ہندوکمیونٹی سے تعلق رکھنے والے حضورﷺ سے عشق ومحبت رکھنے والے نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں شاندارالفاظ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ رحیم یارخان میں معروف فنکارکرشن لعل بھیل نے بھی میلادالنبیﷺ کے محٖفل پاک میں سیدالعالمین حضورنبی کریم ﷺ اوراپنے مرشدصدیقی لاثانی سرکارکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔لاہور کے مختلف حلقوں اوررحیم یارخان کے حلقہ صادق آباد میں آقا ﷺ کی آمد کے موقع پر کیک بھی کاٹے گئے ۔تمام محافل پاک میں شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔
MASHALLAH