لاہور(یواین پی) الحمرا ادبی بیٹھک، دی مال، لاہور میں سالِ رواں کا آخری ماہانہ مشاعرہِ بیاد۔ راؤقاسم علی شہزاد(جگنو) الحمراء ادبی بیٹھک، دی مال ، لاہور میں، امریکہ میں پنج ریڈیوکی چیف ایگزیکٹو، اینکر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر الماس شبی کی پذیرائی میں بسلسلہ جشن پنج ریڈیوکی چھٹی سالگرہ منعقد کیا گیا۔اس موقع پرمحترمہ الماس شبی کوان کی فروغِ ادب کے لئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں فروغِ عالمی ادب ایوارڈسے نوازا گیا جس کا اعلان گذشتہ جگنو انٹر نیشنل کی سالانہ شاندار اور پُر وقار تقریبِ ایوارڈ منعقدہ پلاک،لاہور میں کیا گیا تھا۔اس باوقار عالمی نوعیت کی تقریب کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرآآرٹس کونسل، کیپٹن(ر)عطا محمد خاں نے کی۔ اختر ہاشمی اوراخلاق عاطف (سرگودھا)نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ صداقت نقوی، میڈیا کوآرڈینیٹر،جگنو انٹر نیشنل میانوالی اور جمیل ناز(منڈی بہاؤالدین ) مہمانِ اعزاز تھے۔نظامت کے فرائض معروف شاعرہ، ادیبہ،جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ نے ادا کئے۔ فردوس نقوی نے تلاوت کی۔ صائمہ اشرف نے نذرانۂ عقیدت بحضور رسولِ مقبولﷺ پیش کیا۔فردوس نقوی نے تعارفی کلمات ادا کئے۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی ۔ پہلی نشست میں جشنِ پنج ریڈیو کے سلسلے میں اس کی چھٹی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی غرض سے خصوصی اہتمام کیاگیا۔صداقت نقوی بھی میانوالی ونگ کی نمائندگی کرتے ہوئے سالگرہ کیک ساتھ لائے تھے ۔ سوایک کے بعد دوسرا کیک بھی کاٹا گیا اور یوں بھرپور طریقے سے پنج ریڈیو امریکہ کی سالگرہ منائی گئی۔نشست کے دوسرے حصے میں الماس شبی کی پذیرائی میں جگنو مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایم زیڈ کنول، الماس شبی، کیپٹن (ر)عطا محمد خاں،اختر ہاشمی، اخلاق عاطف ،صداقت نقوی ،جمیل ناز،شگفتہ غزل ہاشمی، سیدہ فاطمہ رضوی،اشہزاد تابش،ندیم شیخ،وکٹوریہ پیٹرک،ارشد شاہین، ممتاز راشد لاہوری، انیس احمد، اعجاز اللہ ناز، ریاض ا حمد ریاض ،مظہر جعفری ، حسنین بخاری ،طفیل اعظمی ، میاں صلاح الدین ،گلِ رعنا شیریں، محمدشیرازانجم،افضل پارس،علی صدف، ڈاکٹر دانش عزیز،حمید راز، ضیاء حسین،زاہدہ جبیں راؤ،سمیرا عابد، اعجاز فیروز اعجاز اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو گرمایا۔ تقریب میں شاعروں ، ادیبوں، صحافیوں ، طلبہ اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اور الماس شبی کو جشنِ پنج ریڈیو کی مبارکباد پیش کی اس کے ساتھ ہی جگنو انٹر نیشنل کی تمام ٹیم خصوصا ” چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول کی فروغِ ادب کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ مقصود چغتائی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور پھر پُر تکلف چائے کے اہتمام کے ساتھ یہ یادگارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔