بورے والا (یواین پی )شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور سپاہی شہید ہو گئے جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔آ ئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میں پہاڑی کے پیچھے چھپے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید اور سپاہی بشاورت شہید ہو گئے جبکہ دو جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔شہید سکینڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کی عمر 21سال تھی اور وہ حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آوٹ ہوئے تھے جبکہ ان کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے والا سے تھا ۔سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا ۔