اوکاڑہ(یواین پی) جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے جرائم کا سد باب کرنا میری اولین ترجیح ہے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا ان خیالات کا اظہار تھانہ اے ڈویثرن میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمد کاشف ہاشمی نے چےئرمین نیشنل میڈیا کمیونٹی ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر،چوہدری عدنان ٹیپو،انوار رحمانی،حافظ علی حسن سے کیا اس موقع پر انچارج انویسٹی گیشن محمد ارشد اور انجم شہزاد بھی موجود تھے ایس ایچ او محمد کاشف ہاشمی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کیخلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا انکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور فوری کاروائی ہو گی،میرے آفس کے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کرائم کے خاتمہ میں علماء ،وکلاء،عوام ،سول سوسائٹی اور میڈیا بھر پور تعاون کریں ہم کرائم کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں