کراچی (یواین پی)احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکی ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی ،نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ملزموں کیخلاف اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے،18ماہ گزرجانے کے باوجود ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں پر فردجرم عائد کی جائے۔عدالت نے موقف سننے کے بعد ملزموں کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج ہی سنایا جائے گا۔